پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ دفاعی معاہدہ بھارت کے لیےاچھی خبرنہیں، اقوامِ متحدہ میں سابق بھارتی سفیرکا اعتراف

اقوامِ متحدہ میں بھارت کے سابق مستقل مندوب اور سینئر سفارت کار ٹی ایس ترومورتینے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدےکو بھارت کے لیے ایک بڑی جیو پولیٹیکل ناکامی قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر صحافی سدھانت سبال کی ایک پوسٹ کو شیئرکرتے ہوئے سابق بھارتی سفیر نے لکھا کہ فروری کے اختتام پر ایران جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد انہوں نے 10 مارچ کو معروف بھارتی اخبار دی ہندومیں لکھا تھا کہ اس تمام صورتحال سے ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے اپنے اس پرانے تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تینوں ممالک کی علاقائی خواہشات اور اہمیت بڑھیں گی اور وہ خطے کے اس خالی پن کو پرکریں گے جو بھارت کے لیے بالکل بھی اچھی خبر نہیں ہے۔

ٹی ایس ترومورتی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی وہ پیشن گوئی اور پیش رفت اب سچ ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اس نئے دفاعی اتحاد نے خطے کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے اور اس پیش رفت نے پاکستان کو ایک بار پھر علاقائی و عالمی سطح پر ایک اہم ترین دفاعی کھلاڑی کے طور پر سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

Scroll to Top