وزیراعظم محمد شہباز شریف،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر، سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مکرمہ کے تاریخی قصر الصفا میں ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔





