ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ:4 دنوں میں فی تولہ کتنا مہنگا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ:4 دنوں میں فی تولہ کتنا مہنگا ہو گیا؟

عالمی اور مقامی سطح پرسونے  کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ملک بھر میں سونے کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا مسلسل چار روز کے دوران مجموعی طور پر 28 ہزار 600 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 341 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاورکے مزید 45 پرائمری سکول آؤٹ سورسنگ کے لیے منتخب

سونے کے برعکس چاندی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 113 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 826 روپے پر آ گئی ہے۔

Scroll to Top