ارجنٹائن سے تعلق رکھنےوالے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، میسی کے والد ہورے اپنے بیٹے میسی کے فٹبال کیریئر میں اہم ترین معاونین میں سے ایک تھے
بیونس آئرس: : ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد ہورے میسی جمعے کو ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک طبی مرکز میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے، فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے بعد لیونل میسی نے اپنے والد کے ساتھ وقت گزارا، جس کے بعد وہ اپنے کلب انٹر میامی میں واپس شامل ہوئے اور ایک ہفتہ قبل دوبارہ ایکشن میں نظر آئے۔
میسی کے والد ہورے اپنے بیٹے میسی کے فٹبال کیریئر میں اہم ترین معاونین میں سے ایک تھے، انہوں نے بارسلونا میں میسی کے ابتدائی دور سے ہی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں : مایہ نازکھلاڑی لیونل میسی نے فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی
لیونل میسی نے ماضی میں اپنے والد کے بارے میں کہا تھا مجھے بچپن سے ہی ہمیشہ اپنے والد کی رہنمائی کی ضرورت رہی، ہر میچ کے بعد میں ان سے پوچھتا تھا کہ انہیں میری کارکردگی کیسی لگی۔





