لیونل میسی

مایہ نازکھلاڑی لیونل میسی نے فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں گولز کا ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز میچ میں ارجنٹینا نے کیپ وردے کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

میچ کے دوران کپتان میسی نے خود ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ اضافی وقت (Extra Time) میں ان کے شاندار کارنر کک پر ارجنٹینا نے تیسرا فیصلہ کن گول اسکور کیا، جو ٹیم کی فتح اور اگلے مرحلے میں رسائی کا سبب بنا۔

یہ جاری ورلڈ کپ میں میسی کا ساتواں گول ہے جبکہ وہ اس سے قبل 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں بھی 7 گولز اسکور کر چکے ہیں۔

اس تاریخی میچ کے بعد لیونل میسی ورلڈ کپ کی تاریخ میں 30 میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں اور وہ ورلڈ کپ کے اب تک کے سب سے زیادہ گول اسکورر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ 2026:اسٹار فٹبالر رونالڈو نے تاریخ رقم کر دی

واضح رہے کہ میسی رواں ٹورنامنٹ میں لگاتار 7 میچوں میں گول اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن کر پہلے ہی تاریخ رقم کر چکے ہیں، یہ سنگِ میل انہوں نے گروپ جےکے آخری میچ میں اردن کے خلاف فتح کے دوران حاصل کیا تھا۔

Scroll to Top