پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے شہر کا آسمان رنگوں سے جگمگا اٹھا۔
سی ڈی اے کے زیر انتظام آتش بازی کا مظاہرہ نیو بلیو ایریا میں کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔
آتش بازی کے دوران آسمان مختلف رنگوں سے روشن ہوگیا اور شہریوں نے خوبصورت مناظر سے لطف اٹھایا، اس موقع پر ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے ملی نغمے بھی چلائے گئے، جس سے تقریب کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، حملے کی صورت میں اجتماعی دفاع کا حق حاصل ہوگا، اسحاق ڈار
شہریوں نے شاندار آتش بازی اور قومی نغموں سے بھرپور اس تقریب کو سراہا۔





