گڈز ٹرانسپورٹرز کے حکومتی وزرا سے آج مذاکرات ہوں گے

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن اور حکومتی وزرا کے درمیان آج پھر مذاکرات ہوں گے

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور متعلقہ وفاقی وزرا کے درمیان آج ایک بار اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پہلے تین راؤنڈ ناکام ہوگئے تھے، آج مذاکرات میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کی پالیسی پر نظرثانی کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا مطالبہ

موٹرویز پر ٹول ٹیکس اور بھاری جرمانوں میں کمی کا بھی امکان ہے،مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں وفاقی وزرا اور گڈز ٹرانسپورٹرز پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے۔

Scroll to Top