امریکا اور ایران امن معاہدے یا ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں: وزیردفاع خواجہ آصف

ایران اور امریکہ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،وزیردفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ اور  ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں،  گزشتہ 2 سے 3 دنوں کے دوران ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک کسی ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی نہ کسی قسم کے معاہدے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : شہداءاور غازی قوم کا فخر ہیں، ان کی عزت اور احترام کو کسی دولت سے نہیں خریدا جا سکتا،خواجہ آصف

خواجہ آصف نے بتایاکہ گزشتہ دو سے تین دن کے دوران ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک کسی امن معاہدے یا ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالات ایک بار پھر امن معاہدے کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Scroll to Top