نورعلی وزیر
جنوبی وزیرستان: اعظم ورسک کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اعظم ورسک میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کیا گیا۔
ایم ایس جان محمد کے مطابق ایک شدید زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر میں آج 10 اگست کو صبح 6 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔





