وفاقی حکومت نے سابقہ قوانین کے تحت تمام سرکاری افسران کو جاری کیے گئے این او سیز فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
نئے احکامات کا اطلاق بلا تاخیر نافذ العمل ہوگا جس کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس، سیکرٹریٹ گروپ اور آفس منیجمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسران کے تمام پرانے این او سیز ختم کر دیے گئے ہیں۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی قسم کی منظوری کے لیے تمام افسران کو سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے تحت ازسرِنو درخواست جمع کرانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : اپر دیر: دو بندو پولیس چوکی پر خارجیوں کا حملہ ناکام، مقامی آبادی فورسز کے شانہ بشانہ میدان میں آ گئی
ذرائع کے مطابق کتاب کی اشاعت، اخبارات یا رسائل میں مضامین اور کالم تحریر کرنے کے لیے بھی افسران کو نیا این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے ذاتی کاروبار سے منسلک سرکاری ملازمین کو بھی اب نئے ضوابط کی روشنی میں دوبارہ این او سی لینا ہو گا۔





