پشاور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال لیڈی ریڈنگ (ایل آر ایچ) میں ایکسرے روم کے باہر مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے باعث علاج کے لیے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ایکسرے کروانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے خصوصاً شدید درد اور تکلیف میں مبتلا افراد اور بزرگ مریضوں کے لیے کھڑا ہونا اور انتظار کرنا نہایت دشوار ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اہم اعلان، نئی قیمتیں پیر کو جاری ہوں گی
متاثرہ شہریوں اور لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسرے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے اور عمل کو مزید موثر اور تیز بنایا جائے تاکہ مریضوں کو اس غیر ضروری خواری سے نجات مل سکے۔





