پشاور: تھانہ خزانہ پولیس کی اہم کارروائی، 2مشکوک مسلح ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

کاشف عزیز

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ خزانہ پولیس نے ایک کامیاب اور اہم کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک مسلح ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت خوشحال خان اور حسین اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، پستول اور متعدد عدد کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مختلف زاویوں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Scroll to Top