خیبرمیں چوری کی انوکھی واردات،چورلوگوں کو مدد کیلئے پکارنے لگا

Pakistan SCO Summit 2026

ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے علاقے چنار کلے میں چوری کی ایک انوکھی اور عجیب و غریب واردات سامنے آئی ہے جہاںمبینہ طور چوری کی نیت سے آیا شخص خود ہی 80 میٹر گہرے کنویں میں جا گرا اور جان بچانے کے لیے اہلِ علاقہ کو مدد کے لیے پکارنے پر مجبور ہو گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ رات کے اندھیرے میں پیش آیا، جہاں ایک شخص مبینہ طور پر کنویں میں لگا واٹر پمپ چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے سے گہرے کنویں میں جا گرا۔

کنویں میں پھنسنے کے بعد ملزم کافی دیر تک خود باہر نکلنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتا رہا لیکن جب تمام کوششیں ناکام ہو گئیں تو اس نے اونچی آواز میں شور مچانا اور چیخنا شروع کر دیا۔

چیخ و پکار سن کر جب مقامی افراد موقع پر پہنچے تو صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تخصصی امدادی کارروائی کے ذریعے زخمی شخص کو باہر نکالا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گرنے اور نکلنے کی کوششوں میں وہ کافی زخمی ہو چکا تھا جسے میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: تھانہ خزانہ پولیس کی اہم کارروائی، 2مشکوک مسلح ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

اہلِ علاقہ کے مطابق مذکورہ شخص نشے کا عادی ہے اور اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے ایسی چھوٹی موٹی چوریاں کرتا رہتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top