خیبر پختونخوا حکومت کےسابق مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ہوئی جس کے دوران بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی کے مختلف امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران عمران خان کی صحت سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کے علاج و معالجے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم صادر فرمایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے شعبہ صحت میں اربوں کی کرپشن: اے این پی کے سنگین الزامات
عدالتی اجازت کے بعد عمران خان کی بہن نورین نیازی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ان سے ملاقات کی تھی جس کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے فیصلے اور احکامات سے آگاہ کیا۔





