راشد منہاس شہید کا 55 واں یوم شہادت، پاک افواج کا زبردست خراج عقیدت

پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، پاک افواج کا زبردست خراج عقیدت

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کا 55واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر ،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور مسلح افواجِ پاکستان نے شہید کی لازول قربانی اور جرات و شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کے 55 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں ملکی دفاع میں عظیم قربانی دینے پر پرخلوص اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بالخصوص اور پاکستان کی تمام مسلح افواج نے بالعموم اس عظیم جیوٹ اور وطن کے بے باک سپوت کو سلام پیش کیا۔

 سال 1971 میں 20 اگست کے روز پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے بے مثال شجاعت، پختہ عزم اور ڈیوٹی سے والہانہ وفاداری کا مظاہرہ کیا۔ ایک غير معمولی چیلنج کے سامنے انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور آن بان کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

 ان کا یہ بے لوث اقدام شجاعت، وفاداری اور وطن کے دفاع کی ایک درخشان مثال ہے۔ قوم اور پاک افواج اس بہادر سپوت کی لاجواب قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گی۔

 پاک افواج اور پوری قوم نے اس موقع پر پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

راشد منہاس شہید کی لا فانی داستان شجاعت، وطن پرستی اور فرض شناسی کی ایک لازوال علامت کے طور پر انے والی نسلوں اور پاکستان کی مسلح افواج کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔

Scroll to Top