خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے صوبائی بیوروکریسی میں ردوبدل کرتے ہوئے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر فائز پی ایم ایس گریڈ 19 کے افسر عبداللہ کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر ماڈل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیٹ چلڈرن (زمونگ کور) پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر پی ایم ایس گریڈ 18 کے افسر زاہد عثمان کاکا خیل کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی: شدید بارشوں سے تباہی،ریسکیوکارروئیاں جاری

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کے تحت ان تبادلوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top