ضلع بونیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جہاں سڑک بند ہونے کی وجہ سے ایک بیمار بچے کی والدہ کو راستے کے لیے دہائیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بے بس ماں سر سے دوپٹہ ہٹا کر دہائیاں دے رہی ہے اور ہجوم سے اپنے شدید بیمار بچے کو بروقت ہسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کو راستہ دینے کی التجا کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پراس واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اگرچہ احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے، لیکن سڑکیں بند کر کے ایمبولینسز اور مریضوں کا راستہ روکنا انسانیت کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
صارفین کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کسی معصوم بچے کی زندگی اور انسانیت کو پامال کر کے احتجاج کرنا انتہائی افسوسناک رویہ ہے۔





