بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے متفرق نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے میں سقم موجود ہے جبکہ فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کیس میں درخواست گزار کو فریق نہیں بنایا گیا، لہٰذا متفرق درخواست منظور کرکے نظرثانی کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 18 اگست کو جاری کیے گئے فیصلے پر نظرثانی کرے۔





