وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمدردی کا کارڈ کھیلنا چاہتی ہے، جبکہ توہین عدالت ان لوگوں نے کی ہے جو ہسپتال کے باہر جمع ہوئے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لانے کی ضرورت ہو تو انہیں بغیر عدالتی حکم کے بھی لایا جا سکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن اگر این آر او چاہتی ہیں تو یہ ان کی اپنی خواہش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں بدل چکی ہیں اور نئی عدلیہ جوڈیشل این آر او دینے کے لیے نہیں ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے حکومت اور محسن نقوی کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور حکومت الگ الگ نہیں، تمام حکومتی ادارے ایک پیج پر ہیں۔ حکومت اور محسن نقوی کے درمیان اختلافات کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔





