پیٹرول کی قیمت میں 130 روپے 75 پیسے ٹیکس اور مارجنز، شہریوں سے اضافی رقم وصول

اسلام آباد: پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت کے علاوہ شہریوں کو لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں بھاری اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130 روپے 75 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 122 روپے 47 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 245 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ اس کی مقررہ قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں

یوں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بنیادی لاگت کے علاوہ مجموعی طور پر 122 روپے 47 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں شامل ہیں۔

دوسری جانب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں 130 روپے 75 پیسے کا مجموعی بوجھ شہریوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Scroll to Top