عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو سونا تین ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے بعد 4,627.42 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ کاروباری سیشن کے دوران سونے کی قیمت 15 مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,683.80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ اسپاٹ چاندی 0.3 فیصد کمی کے بعد 68.76 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.5 فیصد کمی سے 1,868.03 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.3 فیصد کمی کے بعد 1,345.87 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی خریداری کا رجحان ایک بار پھر مضبوط ہو رہا ہے اور قیمتوں میں تیزی بنیادی طور پر کمزور امریکی ڈالر سے متاثر ہورہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار بلند بانڈ ییلڈز سے معیشت کو درپیش بنیادی دباؤ اور پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے ممکنہ اشاروں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔





