بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس،حکومت کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کےفیصلے کیخلاف حکومت کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کیلئے ہسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کی نظرثانی درخواست کو عدالت عظمیٰ میں نمبر الاٹ کردیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا عمل شروع ہوگیا، نظرثانی درخواست کب کی سماعت کب ہوگی؟ یہ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان کریں گے۔

وفاقی حکومت نے عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے تھے، جس کے بعد حکومت نے اعتراضات دور کرکے دوبارہ یہی درخواست دائر کی تھی تاہم بعد ازاں  اس معاملے کی جلد سماعت کیلئے ایک اور اپیل بھی دائر کی گئی ۔

حکومت کی جانب سے عمران خان کو شفا ہسپتال کی بجائے پمز منتقل کیا گیا تھا اور بتایا گیا کہ شفا  ہسپتال میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سےسیکیورٹی مسائل کے باعث شفا کے ڈاکٹروں سے پمز میں معائنہ کروایا گیا ۔

عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل نہ کرنے پر عظمیٰ خان کی جانب سے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کی جا چکی ہے ۔

Scroll to Top