پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن (چھ ماہ) مقرر کر دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق اس نئے ضابطے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026ء سے تمام موبائل نیٹ ورکس پر ہو گا۔
نئے قانون کے تحت 180 دن پورا ہونے پر پرانا بیلنس ختم یا منجمد ہو جائے گا۔ صارفین کے پاس اپنا ہی پرانا بیلنس دوبارہ حاصل کرنے کا واحد طریقہ یہ ہو گا کہ وہ اپنی فعال سم پر نیا ری چارج کریںجس کے بعد پرانی رقم خودکار طور پر بحال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کےلیے ایک اورنئی سہولت متعارف
پی ٹی اے نے اس فیصلے کو صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کا اقدام قرار دیا ہے۔





