وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ازسرنو ترتیب کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 342.60 روپے سے کم ہو کر 342.02 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل 371.61 روپے کے بجائے 371.44 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے و تقرریاں
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اگست 2026 سے 31 اگست 2026 تک لاگو رہے گا۔




