بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کےعہدے کا حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق نے نومنتخب وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی کا کہنا کہ وہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے، 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدام اور کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی مثال بنانے کے لیے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

نومنتخب وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی حمایت درکار ہے، تمام ممبران کے تعاون سے آزاد کشمیر کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

Scroll to Top