کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو ترجمان نے بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں واضح کیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی منگنی یا شادی سے متعلق زیرِ گردش خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی شادی سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات درست نہیں۔
ترجمان کے بیان کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے رشتہ طے ہونے اور شادی کی تیاریوں سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کی حقیقت بھی واضح ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی شادی؟ ہونے والی دلہن کا تعلق کہاں سے ہے، رشتہ طے ہونے کی اطلاعات نے ہلچل مچا دی
پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے تردید کے بعد سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ان خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے





