سی ایس ایس تحریری امتحانات 2026 کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب کیا رہا؟ایف پی ایس سی نے بتادیا

سی ایس ایس تحریری امتحانات 2026 کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب کیا رہا؟ایف پی ایس سی نے بتادیا

Pakistan SCO Summit 2026

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پاکستان کے سب سے بڑے امتحان سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کانتیجہ جاری کردیا، ایف پی ایس سی کے مطابق کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا ۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری نتائج  کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔

ایف پی ایس سی نے بتایا کہ سی  ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں17 ہزار 351 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف  476 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا ہے۔

 ایف پی ایس سی کے اعلامیے کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والوں میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: باجوڑ کی ہونہار طالبہ نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

ایف سی پی ایس کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کامیاب امیدواروں کے میڈیکل اور سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور زبانی امتحان کاشیڈول جلد جاری ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top