مردان میں موٹر کار الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

مردان : ضلع مردان کے شیخ ملتون چوک میں موٹر کار الٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ شہریار کے نام سے ہوئی ہے، جو شیخ ملتون کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مردان: ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر میں فائرنگ، زیر حراست ملزم قتل

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے تھانہ صدر میں واقع ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں زیرِ حراست ملزم جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔

قتل کے مقدمے میں زیرِ حراست مشال نامی ملزم کو تفتیش کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر لایا گیا تھا جہاںپولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عمران خود محکمہ پولیس کا ملازم ہے اور ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر میں ریڈر کے طور پر تعینات ہے۔

مقتول مشال پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے عمران کے بھائی کو قتل کیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کر کے تھانہ صدر میں رکھا گیا تھا اور اس سے تفتیش جاری تھی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top