استخار احمد یوسفزئی
صوابی کی تحصیل کالو خان کے گاؤں شیوہ خورکوں لار میں مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہونے سے 14 سالہ نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 55 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔
و حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی ڈیزاسٹر ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے بھاری ملبہ ہٹا کر 14 سالہ سلمان اور 55 سالہ گوہر کو باہر نکالا تاہم سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
ریسکیو ٹیم نے زخمی گوہر کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ٹائپ ڈی ہسپتال کالو خان منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی :دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
ضابطے کی کارروائی کے بعد جاں بحق نوجوان سلمان کی میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔





