کپتان بابراعظم کی فٹنس سے متعلق بڑی خبر آگئی

کپتان بابراعظم کی فٹنس سے متعلق بڑی خبر آگئی

Pakistan SCO Summit 2026

 قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہیں ان کے بخار سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

 قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیمار نہیں بلکہ مکمل فٹ ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان کی قیادت میں ڈنر کے لیے پاکستان ہاؤس پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ لارڈز ٹیسٹ میں آٹھ اور چھ رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹیم کی شکست اور ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیجنے کے فیصلے کے بعد کافی دباؤ میں ہیں اور اب وہ تیز بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جب بابر اعظم کی صحت کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے ابتدائی طور پر ان معلومات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے انہیں اس بارے میں آگاہ کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ کیا تھی؟ کپتان بابراعظم نے بتادیا

میڈیا مینیجر نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، یہ کہتے ہوئے کہ بابر فٹ ہیں اور بخار کے حوالے سے تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ 31 سالہ کپتان کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top