بوم بوم آفریدی سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر

بوم بوم آفریدی سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا اسپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے،اس سلسلے میں مرکزی پولیس آفس (سی پی او) کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں باضابطہ طور پر تقرری کی سند پیش کی گئی۔

آئی جی سندھ پولیس نے شاہد آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش قبول کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مایہ ناز کرکٹر کا یہ رول سنبھالنا محکمہ پولیس کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، کیونکہ کھیلوں کا فروغ ہمیشہ سے پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل رہا ہے۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سندھ پولیس کا اسپورٹس ایمبیسیڈر بننا ان کے لیے انتہائی خوشی اور فخر کی بات ہے۔

انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا اور اس کی طرف سے کھیلنا ان کے بچپن کا خواب تھا کیونکہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے دیکھا ہے کہ ماضی میں سندھ پولیس کی تین کرکٹ ٹیمیں ہوا کرتی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد سے لاپتا، شہریوں سے مدد کی اپیل

سابق کپتان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top