بنوں: ٹانچی بازار کی بند دکان سے دکاندار کی کئی روز پرانی لاش برآمد

بنوں: ٹانچی بازار کی بند دکان سے دکاندار کی کئی روز پرانی لاش برآمد

Pakistan SCO Summit 2026

سلمان علی خان
بنوں کےٹانچی بازار میں بند دکان سے مقامی دکاندار کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد دکان باہر سے بند کر دی گئی تھی۔

مقامی تاجروں کے مطابق دکان گزشتہ کئی دنوں سے بند تھی، علاقے میں شدید بدبو پھیلنے پر جب دکان کا تالہ توڑا گیا تو اندر سے دکاندار کی لاش ملی۔ مقتول کی شناخت امیر نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے امیر نواز کو مبینہ طور پر دکان کے اندر قتل کیا اور شواہد چھپانے کے لیے دکان کو باہر سے تالہ لگا کر فرار ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹ میٹرنگ سے متعلق سولر صارفین کیلئے بڑی خبر

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف زاوئوں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top