خیبرپختونخوا کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری، دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا کے سمر سیزن والے علاقوں کے اسکولوں میں پی ٹی سی کے ذریعے بھرتی کیے گئے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تمام متعلقہ اساتذہ کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ٹی سی کے ذریعے پہلے سے بھرتی کیے گئے تمام اساتذہ کو تعلیمی سال کے اختتام تک اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اساتذہ کی دوبارہ تعیناتی اسکولوں کی ضرورت، مقررہ کوٹے اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی، جبکہ اساتذہ کی کمی کا شکار اسکولوں میں فوری طور پر تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حیات آباد کے سرکاری پرائمری سکول میں بچوں سے صفائی کروانے پر 5 اساتذہ معطل

محکمہ تعلیم کے مطابق اگر پہلے سے بھرتی کیا گیا کوئی استاد دستیاب نہ ہو تو ٹیلنٹ پول میں شامل منتظر امیدوار کو موقع دیا جا سکے گا۔

ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے 11 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسر کو ذاتی طور پر ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top