وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے کو مثبت انداز میں لیا جانا چاہیے، عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔
آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے تفصیلی بحث جاری ہے، اس معاملے پر غور کرنا ہوگا کہ مستقبل میں کیا کیا جاسکتا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں، بالخصوص یورپ اور برطانیہ میں، مقامی سطح پر انتظامی نظام موجود ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ مقامی سطح پر نئی قیادت سامنے آئے اور بہت سے صادق خان، ممدانی اور اردوان سامنے آئیں۔
واضح رہے کہ ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر بحث جاری ہے جبکہ حکومت نے اسلام آباد کو نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کی تیاریاں بھی تیز کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا مطالبہ عوامی مفاد اور بہتر انتظامی نظام کے لیے ہے، محمد علی درانی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، جب نئے ضلعے بن سکتے تو صوبے کیوں نہیں، ایڈمنسٹریٹو یونٹ بن کے رہیں گے ان کو نہ تو کوئی فرد واحد نہ کوئی سیاسی جماعت اور نہ ہی نمائندے روک سکتے ہیں۔





