امریکی پابندیوں کا توڑ کیسے نکالا جائے؟ ایران نے بڑا اعلان کردیا

امریکی پابندیوں کا توڑ کیسے نکالا جائے؟ ایران نے بڑا اعلان کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے اور ان کا متبادل توڑ نکالنے کے لیے اپنی کوششیں اور اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔

ایرانی اعلیٰ حکام نے امریکہ کو کڑے الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو بہت زیادہ دیر ہونے سے پہلے یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے کہ اب خطے میں کھیل کے تمام اصول تبدیل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے قومی مفادات یا سکیورٹی کے خلاف ہونے والی کسی بھی عسکری کارروائی کا جواب ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت، تیز اور ہولناک انداز میں دیا جائے گا۔

غیر ملکی دباؤ کے ساتھ ساتھ اندرونی معاشی محاذ پر بات کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کی اس وقت اصل اور اہم ترین جنگ ملکی پیداوار کے فروغ اور عوام کو روزگار کی فراہمی سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کرنسی کی قدر میں روز افزوں اتار چڑھاؤ، مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مارکیٹ کے ناقص انتظام کو ملک کے بڑے چیلنجز قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: جارح امریکہ کو سمجھنا ہوگا کہ کھیل کے قواعد بدل چکے، جارحیت کا جواب زیادہ تیز، سخت اور تکلیف دہ ہوگا،ایرانی اسپیکر

ایرانی اسپیکر نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ اگرچہ ایرانی عوام ملکی دفاع اور بیرونی مشکلات کی خاطر کڑے حالات کا سامنا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن وہ کسی بھی قسم کی حکومتی بدانتظامی اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اس لیے انتظامیہ کو فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top