پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کمی، پی ٹی سی اساتذہ دوبارہ تعینات ہوں گے

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے گرمیوں کے زون کے سکولوں میں پیرنٹ ٹیچر کونسل (پی ٹی سی) کے ذریعے بھرتی کیے گئے اساتذہ کی فوری طور پر دوبارہ تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔

صوبے کے تمام اضلاع، بشمول ضم شدہ اضلاع، کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران مردانہ و خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی سی کے تحت بھرتی کیے گئے اساتذہ کو تعلیمی سیشن کے اختتام تک دوبارہ تعینات کیا جائے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم کی زیر صدارت 2 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں 15 ہزار 684 اساتذہ کی کمی

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تمام پرائمری سکولوں میں کم از کم چار اساتذہ یا مقررہ سکول ٹیچر ریشو کے مطابق جو بھی تعداد کم ہو، اساتذہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کی دوبارہ تعیناتی صرف سکول کی ضرورت اور مقررہ کوٹے کی بنیاد پر کی جائے گی۔

ایسے سکول جہاں پہلے سے بھرتی کیے گئے اساتذہ کی ضرورت نہیں ہوگی، ان اساتذہ کو متعلقہ یونین کونسل کے دیگر ضرورت مند سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوبارہ تعیناتی کے عمل پر عملدرآمد یقینی بنانے کے بعد اس کی رپورٹ 11 ستمبر تک ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کی جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top