چترال کے عوام بھی نئے صوبے کے قیام کے مطالبے کی حمایت میں یک زبان

Pakistan SCO Summit 2026

چترال: ملک کے دیگر علاقوں کی طرح چترال کے شہریوں نے بھی نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی، متوازن علاقائی خوشحالی اور مؤثر حکمرانی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

انتظامی اصلاحات کے تناظر میں چترال کے شہریوں نے سوات اور دیر کے اضلاع پر مشتمل نئے صوبے کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

شہریوں کے مطابق رقبے کے لحاظ سے چترال ایک وسیع ضلع ہے، جبکہ سوات اور دیر کو ملا کر الگ صوبہ تشکیل دینا ایک مثبت فیصلہ ثابت ہوسکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامی سیٹ اپ میں وزیرِاعلیٰ اور دیگر صوبائی حکام تک عام شہریوں کی رسائی انتہائی دشوار ہے، جس کے باعث عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

ان کے مطابق چھوٹے صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عام شہریوں کی سرکاری حکام تک رسائی آسان ہوگی اور حکومتی اداروں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

نئے انتظامی ڈھانچے کے نتیجے میں نہ صرف چترال کے عوام بلکہ پورے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ نئے انتظامی فریم ورک سے عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے، جبکہ سروس ڈیلیوری کا نظام بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔ ان کے مطابق چھوٹے صوبوں کا قیام قومی اور مقامی مفاد میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوسکتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top