سہیل آفریدی کی وزارتِ اعلیٰ کیخلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ کیس کی سماعت 14 ستمبر کو ہوگی۔

سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں ان کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں علی امین گنڈاپور کو دوبارہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بحال کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں سرکاری تعلیمی اداروں کو تالے، وزیراعلیٰ شاہراہوں پر دھرنوں میں مصروف

وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کے بعد خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ سے متعلق معاملہ ایک بار پھر قانونی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top