فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

Pakistan SCO Summit 2026

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر دونوں جانب سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قائم دیرینہ عسکری تعلقات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گفتگو کے دوران پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی شعبے میں شراکت داری اور مشترکہ فوجی مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی وزیرِ داخلہ کی اہم ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاع اور سیکیورٹی سمیت تمام اہم شعبوں میں دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات اور کردار کو سراہا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top