اسمارٹ لاک ڈاؤن

پیٹرولیم مصنوعات کے بحران پر وفاقی حکومت کا اہم قدم، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی منڈی کے دباؤ کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت کو کم کرنے اور ایندھن کی بچت کے لیے مختلف اہم تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

حکومت کی جانب سے اس اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام تک سامنے آنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں ہفتے میں صرف چار دن کام کرنے کا فارمولا پیش کیا گیا ہے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل چھٹی دینے اور گاڑیوں کی نقل و حمل میں واضح کمی لانے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ  بھی پڑھیں : اسٹریٹ موومنٹ کے دوران جنید اکبرزخمی، پاؤں پر پٹی باندھے اسمبلی پہنچ گئے

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے لیے روٹیشن کی بنیاد پر دفتر آنے کا طریقہ کار بھی زیرغور ہے۔ معاشی دباؤ سے نپٹنے کے لیے تجارتی مراکز اور بازاروں کی ہفتے میں تین دن بندش اور کاروباری اوقات کار محدود کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top