پاکستانی بیٹر معاذ صداقت نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں تاریخ رقم کرتے ہوئے شاندار طوفانی سنچری جڑ دی ہے جس کی بدولت جمیکا کنگز مین نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کوالیفائر 2 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
معاذ صداقت نے زبردست جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 22 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور محض 44 گیندوں پر سنچری کا ہندسہ عبور کیا۔
وہ 14ویں اوور میں 49 گیندوں پر 112 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس میں 9 چوکے اور 8 شاندار چھکے شامل تھے۔
اس شاندار اننگز کے ساتھ معاذ صداقت سی پی ایل کی تاریخ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ترین بلے باز بھی بن گئے ہیں۔





