وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنا چیک اپ کروائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو لندن سے امریکہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کے حالات اور ثالثی پر پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم  امریکہ میں مقیم اوورسیز بزنس فورم کے نمائندوں کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کی ترقی اور عوامی فلاح کا سفر جاری رکھیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف امریکہ سے واپس لندن پہنچیں گے جہاں وہ مزید ایک دو روز قیام کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہوں گے۔

Scroll to Top