انگلینڈ نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش شکست سے دوچار کردیا، انگلینڈ نے سری لنکا کو تیسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکن ٹیم 18.5 اوورز میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس نے 35 اور پاتھم نسانکا نے 36 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر، جوفرا آرچر اور ول جیکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے کا نوٹس: کرکٹر محمد رضوان نے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا
انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف صرف 9.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان ہیری بروک نے 34 رنز بنائے جبکہ جوز بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر2 چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انگلینڈ نے 62 گیندیں قبل ہی کامیابی حاصل کرلی۔





