اعجاز آفریدی
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوریـن سردار (BS-20) کی بطور چیف لائبریرین تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر SO(S-I)HRM&AD/9-88/E&SE/2026 کے مطابق نوریـن سردار، جو RPDC (Female) کوہاٹ میں ڈپٹی چیف لائبریرین (BS-19) کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو باقاعدہ بنیادوں پر چیف لائبریرین (BS-20) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن نمبر SO(S/F)E&SED/3-3/2026/DCL(BS-19) to (BS-20)/2026/1 مورخہ 3 اگست 2026 کے تحت ترقی کے بعد نوریـن سردار کو ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن (DCTE)، ایبٹ آباد میں خالی آسامی کے خلاف چیف لائبریرین تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری عوامی مفاد میں فوری طور پر مؤثر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں 33 مرد اساتذہ کو پرنسپل BS-19 کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی
چیف سیکریٹری حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اس نوٹیفکیشن کی نقول ایڈیشنل چیف سیکریٹری (جنرل) خیبر پختونخوا، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، پرنسپل سیکریٹری گورنر خیبر پختونخوا، پرنسپل سیکریٹری وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، سیکریٹری حکومت خیبر پختونخوا ای اینڈ ایس ای ڈی، اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا اور متعلقہ دیگر افسران کو ارسال کی گئی ہیں۔
نقل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچرز ایجوکیشن (DCTE) ایبٹ آباد، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ (DPD) پشاور، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا، چیف سیکریٹری کے پی ایس، سیکریٹری ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پی ایس، متعلقہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ افسران، پرنسپل کنسرنڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کوہاٹ/ایبٹ آباد اور ماسٹر فائل کو بھی ارسال کی گئی ہے۔





