سونے کی قیمت پھر گر گئی، فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 5 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کی سطح پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملاکنڈ ڈویژن میں 118 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 171 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 837 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 258 ڈالر ہوگئی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مزید نیچے آگئے۔

Scroll to Top