پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر کے مقام پر طالبان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے شدید اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 14 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی متعدد سرحدی پوسٹیں بھی تباہ کر دیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے سرحد پار سے چمن سیکٹر میں فائرنگ کی جس کا پاکستانی فورسز نے فوراً سخت جواب دیا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ہو گئیں اور چند پوسٹوں میں شدید آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی و ڈرون کارروائی، دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر تباہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی میں 14 افغان طالبان کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ واقعے کے بعد سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔





