خیبر پختونخوا میں محکمہ ایجوکیشن کے 17 اعلی افسران کے تبادلے اور تعنیاتیاں

محمد اعجاز آفریدی

حکومت خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ( ایچ آر ایم ) نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم (ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن) میں گریڈ 19 سے 20 میں باقاعدہ ترقیاں پانے والے 17 میل ٹیچنگ کیڈر افسران کے انتظامی تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ ایچ آر ایم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تعیناتیوں کے تحت فريد اللہ خان کو پرنسپل جی ایچ ایس نمبر 01 بنوں، حنیف الرحمن کو پرنسپل آر پی ڈی سی (میل) جمرود خیبر، فدا محمد کو پرنسپل آر پی ڈی سی (میل) دیر لوئر اور محمد یونس کو پرنسپل جی سی ایم ایس اے ایچ ایس ایس نمبر 01 پشاور کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق انور خان کو پرنسپل آر پی ڈی سی غوریوالہ بنوں، محمد شعیب کو پرنسپل جی ایچ ایس ایس نمبر 01 چارسدہ، محمد شریف کو پرنسپل آر پی ڈی سی کوہاٹ اور نور زادہ کو پرنسپل جی ایچ ایس ایس نمبر 04 مردان مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح امتیاز خان کو پرنسپل جی ایچ ایس ایس مینگورہ سوات، شیر زادہ کو پرنسپل آر پی ڈی سی چترال لوئر، پرویز احمد کو پرنسپل جی ایچ ایس نمبر 01 پشاور سٹی اور فضل محمد کو پرنسپل آر پی ڈی سی مردان تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل فون بیچنے یا مرمت کروانے والے شہریوں کیلئے اہم خبر

نوٹیفکیشن کے تحت عاشق حسین کو پرنسپل جی سی ایم ایچ ایس چترال لوئر، محمد زبیر کو پرنسپل جی ایچ ایس صوابی، ارشد علی کو پرنسپل جی ایچ ایس ایس نمبر 02 پشاور کینٹ، عبدالباری کو پرنسپل جی ایچ ایس کلکوٹ دیر اپر اور اجمیر شاہ کو پرنسپل جی ایچ ایس نمبر 01 نوشہرہ کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ ایچ آر ایم ڈی کے احکامات کے تحت تمام افسران کی ان تعنیاتیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Scroll to Top