وفاقی حکومت کی ہدایات اور اوگرا کی سفارشات پر وزاتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کا اطلاق 25 ستمبر 2026ء سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے سے کم ہو کر 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے سے گھٹ کر 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔





