مکہ مکرمہ کی حرمت اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سیکیورٹی اور حرمت کو لاحق کوئی بھی خطرہ ایسی سرخ لکیر ہے جسے کسی صورت عبور نہیں کیا جاسکتا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد ایکس پر عربی زبان میں پیغام میں وزیراعظم نے سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، سعودی وزیر خارجہ

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں دفاع، استحکام اور امن کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار ہے، یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں۔

Scroll to Top