پشاور: نجی یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی گارڈز کی ہوائی فائرنگ

سلمان یوسفزئی
پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع نجی یونیورسٹی میں عدم سہولیات کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی یونیورسٹی میں طلبہ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، مظاہرے کے دوران صورتحال کشیدہ ہوئی تو یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ کر دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوراً موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پا لیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ احتجاجی طلبہ پرامن طور پر منتشر ہو چکے ہیں جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top